نئی دہلی5ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے معطل وزیر اور آپ ممبر اسمبلی سندیپ کمار کو یہاں کی ایک عدالت نے آج تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ایک خاتون کی شکایت پر انہیں عصمت دری کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔کمار(36)کوایک دن کی پولیس حراست ختم ہونے پر خصوصی جج پونم چودھری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سابق وزیر کو تین ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔دراصل ایک عورت نے جواب دہلی کے سلطانپوری پولیس تھانہ میں سابق سماجی بہبود اور خواتین واطفال کے وزیر کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ایک مقدمہ درج کیاگیا۔لیڈی ویڈیو میں ان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آئی تھی۔سابق وزیر پر آئی پی سی کی دفعہ 376(عصمت دری)328(جرم کے ارادے سے کسی کو زہر دے کر نقصان پہنچانا) آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ67اے اورانسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.اپنی شکایت میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تقریبا 11 ماہ قبل انہوں نے کمار نے ان سے اس وقت عصمت دری کیا جب وہ راشن کارڈ بنوانے کے لئے بیرونی دہلی کے سلطانپوری واقع ان کے دفتر گیا تھا۔پولیس کے مطابق سلطان پور سے اس ممبراسمبلی نے پیتمپرا میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں تفتیش کاروں کے سامنے سرینڈر کیا تھا جہاں ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔